لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے بھاٹی چوک میں کھلے مین ہول میں خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے اور قتل میں کوئی فرق نہیں، ہر سطح پر مجرمانہ فعل ہوا ہے۔

مریم نواز نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں متعلقہ اداروں پر سخت تنقید کی اور کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، واسا، ایل ڈی اے، ٹریفک پولیس اور پولیس کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا ، واقعے کے وقت متعدد ذمہ داران موجود تھے لیکن کوئی پہنچا نہیں، اور حادثے کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات نہ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس جگہ خاتون گری، وہاں روشنی کا کوئی انتظام نہیں تھا، پینا فلیکس لگا کر سائٹ بند کی گئی لیکن حفاظت کی کوئی تدبیر نہیں کی گئی۔ تعمیراتی جگہ پر کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے تھی مگر وہاں غیر قانونی پارکنگ بنائی گئی اور پیسے وصول کیے گئے، ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس اس پر خاموش تھے۔

مریم نواز نے ٹیپا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، سیفٹی انچارج اور واسا کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے اور برخاست کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ انہیں کسی بھی سرکاری نوکری میں موقع نہ دیا جائے، متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ کنٹریکٹر سے دلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ لاہور سیف سٹی میں ہوا، لیکن حادثے کے بعد خاندان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا، اور متاثرہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا حالانکہ واقعہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ پنجاب میں ہر ایک جان قیمتی ہے اور یہاں کسی بھی ادارے کی غیر ذمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حادثے کی معلومات عظمیٰ بخاری تک بھی پہنچ رہی تھی، لیکن اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بیان اس بات کا اعادہ ہے کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم نواز نے

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم