Jasarat News:
2026-07-24@14:30:19 GMT

اپنے پڑوس کی قدر پہچانیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیدہ اسماءؓ اپنے حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتاتی ہیں: میں آٹا تو گوندھ لیتی، لیکن روٹی بنانا نہیں آتا تھا۔ انصار سے تعلق رکھنی والی میری کچھ پڑوسنیں میرے لیے روٹی بنادیا کرتیں۔ وہ مخلص عورتیں تھیں (صحیح بخاری)۔
پڑوسیوں کے بیچ سرگرمی (neighbourhood activism) انجام دینا عورت کے لیے مشکل کام نہیں ہے۔ محلے کی بہت سی ضرورتیں آپ پوری کرسکتی ہیں۔ آپ پڑوس کے چھوٹے بچوں بچیوں اور عورتوں کی دینی تعلیم کے کلاس شروع کرسکتی ہیں۔ آپ کے گھر میں جگہ نہیں ہو تو پڑوس کے کسی کشادہ گھر کو استعمال کرسکتی ہیں۔ محلے کی عورتوں کے ساتھ مل کر رفاہی فنڈ تشکیل دے سکتی ہیں، جس سے محلے کے غریب خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔ محلے کی عورتوں کے ساتھ مل کر سماج میں موجود مختلف سماجی برائیوں کے خلاف تحریک چلا سکتی ہیں۔ محلے کی عورتوں کے درمیان مضبوط رابطہ ہو تو کوئی عورت خود کو پریشانی کے وقت تنہا محسوس نہیں کرے گی۔ ایسے مضبوط روابط ہوں تو پورا محلہ ایک مضبوط اکائی بن جاتا ہے۔ لیکن اس کے لیے کسی خاتون کا آگے آنا اور زیادہ متحرک ہونا ضروری ہے۔ وہ متحرک اور فعّال خاتون بننے کا فیصلہ آپ کریں۔

پڑوسیوں میں دین کا کام کرنے کے لیے کشادہ دلی بہت ضروری ہے۔ کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہؒ کا ایک پڑوسی تھا، دن بھر محنت مزدوری کرتا اور رات میں کھانے کے بعد شراب پی کر اشعار گایا کرتا۔ امام صاحب تہجد کے لیے اٹھتے اور اس کے شور شرابے سے پریشان ہوتے۔ پھر ایسا ہوا کہ کچھ دن اس کے یہاں سے کوئی آواز نہیں آئی۔ امام صاحب کو تشویش ہوئی، معلوم کیا تو پتا چلا کہ پولیس اسے پکڑ کر لے گئی اور قید کرلیا ہے۔ امام صاحب فجر کی نماز کے بعد ہی گورنر کے پاس پہنچ گئے اور اسے رہا کرنے کی گزارش کی۔ امام صاحب کی سفارش پر وہ رہا ہوگیا۔ اور جب اسے معلوم ہوا تو اس نے امام صاحب کا شکریہ ادا کیا، ندامت کا اظہار کیا، اللہ کے حضور توبہ کی اور نیکی کی زندگی اختیار کرلی (تاریخ بغداد)۔
مزاج کی خرابی تعلقات خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔ دوسروں کے جذبات کا لحاظ نہ کرنا، بات بات پر غصہ ہوجانا، چھوٹی بات پر بڑا ردّعمل ظاہر کرنا، دوسروں کے مذاق کو برداشت نہیں کرنا یا دوسروں کے ساتھ بھونڈا مذاق کرنا، جلدی ناراض ہونا اور دیر تک ناراض رہنا، بلند آواز میں بات کرنا، تلخ لہجے میں بات کرنا، اپنی پسند پر اصرار کرنا اور دوسرے کی پسند کو اہمیت نہ دینا، کم سننا اور زیادہ بولنا، غرض ایسی بہت سی خرابیاں ہیں جو انسان کو دوسروں کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہونے دیتی ہیں۔ آپ اگر اپنی ان خرابیوں کو خود دریافت کرسکیں اور ان سے چھٹکارا پالیں تو تعلقات کی دنیا میں یہ آپ کی بڑی کامیابی ہوگی۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے اندر یہ ظرف پیدا ہوجائے کہ دوسروں کی مزاجی خرابیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات رکھ سکیں، تو آپ تعلقات کی دنیا میں بڑی فتح حاصل کرسکتی ہیں۔
گویا کامیابی کی کلید یہ ہے کہ اپنی کمزوریوں پر قابو پالیں اور دوسروں کی خوبیوں کو انگیز کرلیں۔

محی الدین غازی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرسکتی ہیں دوسروں کے کے ساتھ محلے کی کے لیے

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • زندگی کا مقصد
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن