City 42:
2026-07-24@05:45:53 GMT

پی ٹی اے نے 5جی اسپیکٹرم نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے 5جی اسپیکٹرم نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد شفاف، جامع اور بھرپور شرکت پر مبنی نیلامی کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیلامی کا حتمی شیڈول تمام متعلقہ فریقین سے وسیع مشاورت کے بعد طے کیا گیا ہے تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز اور ممکنہ بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا وقت فراہم کیا جا سکے۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ نیلامی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے کمیٹی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسپیکٹرم کی دستیابی، نیلامی کے ڈیزائن اور طریقہ کار سمیت تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق عمل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

نظرثانی شدہ روڈ میپ کے تحت انفارمیشن میمورنڈم 9 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا جس کے بعد مشاورتی عمل شروع ہوا، اس مشاورتی مدت کو اب 6 فروری 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ حتمی انفارمیشن میمورنڈم 13 فروری 2026 کو شائع کیا جائے گا جبکہ ممکنہ درخواست گزاروں کے لیے معلوماتی سیشن 16 فروری کو منعقد ہوگا۔ درخواستیں جمع کرانے اور پری بڈ ڈپازٹ کی آخری تاریخ 27 فروری شام 4 بجے مقرر کی گئی ہے۔ پی ٹی اے اسی روز درخواست گزاروں کی فہرست جاری کرے گی جبکہ اہل بولی دہندگان کی فہرست 3 مارچ کو شائع کی جائے گی۔

بلوچستان میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

حکام کے مطابق نیلامی میں کم، درمیانی اور زیادہ فریکوئنسی پر مشتمل متعدد اسپیکٹرم بینڈز شامل ہوں گے تاکہ ملک بھر میں 5جی نیٹ ورک کی مؤثر تعیناتی ممکن بنائی جا سکے۔ دستیاب اسپیکٹرم میں 700، 1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے پیئرڈ بینڈز کے ساتھ ساتھ 2300، 2600 اور عالمی سطح پر ترجیحی 3500 میگا ہرٹز بینڈ شامل ہوں گے جو تیز رفتار اور کم تاخیر والی فائیو جی سروسز کے لیے نہایت اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 597.

2 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

عالمی منڈی میں سونا سستا، خام تیل مہنگا ہوگیا

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی اے کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف