data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایس آئی ایف سی پاکستان کی عالمی اقتصادی شراکت داری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مؤثر اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں عالمی قیادت نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور اصلاحاتی اقدامات کو بھرپور سراہا۔

ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث پاکستان اقتصادی تبدیلی کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

فورم کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نمایاں اعلانات کیے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق سرمایہ کاری کے شعبے میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کے وفد کے دورۂ ڈیوس 2026 کے دوران بھی عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اہم اعلانات کیے گئے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ نیسلے نے پاکستان میں مزید 17 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جبکہ نیسلے پاکستان کو علاقائی ایکسپورٹ ہب بنانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے، جہاں سے 26 ممالک کو برآمدات کی جائیں گی۔

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور سہولت کاری کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے سرمایہ کاروں رہا ہے

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر