شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف 2 ماہ بعد ایک خاتون اپنے مبینہ محبوب کے ساتھ فرار ہو گئی، جس کے بعد اس کے شوہر اور رشتہ کروانے والے شخص نے خودکشی کر لی۔ خاتون کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مندر جانے کا بہانہ، واپسی نہ ہوئیپولیس کے مطابق 23 جنوری کو سرسوتی نامی خاتون نے گھر سے یہ کہہ کر نکلنے کی اجازت لی کہ وہ مندر جا رہی ہے، تاہم وہ واپس نہ لوٹی۔ خاتون کی عدم واپسی پر اس کے والدین نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔
یہ بھی پڑھیے ’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل
پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرسوتی اپنے محبوب شیوکمار کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ یہ خبر ملنے کے بعد سرسوتی کے شوہر، 30 سالہ ہریش، شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔
شوہر کی خودکشی اور ڈیتھ نوٹپولیس کے مطابق ہریش نے خودکشی سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا، جس میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار بعض افراد کو قرار دیا۔ بعد ازاں ہریش نے خودکشی کر لی۔
ہریش کی خودکشی کی خبر سن کر رشتے کا بندوبست کرنے والا شخص ’ردرِیش‘ جو سرسوتی کا ماموں بھی تھا، صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے بھی خودکشی کر لی۔ ردرِیش کی عمر 36 سال بتائی گئی ہے۔
شادی سے قبل تعلقات کا انکشافابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرسوتی شادی سے پہلے ہی ایک تعلق میں تھیں، جس کا علم ہریش کو تھا۔ پولیس کے مطابق ہریش نے اس کے باوجود خاندان کو راضی کر کے سرسوتی سے شادی کی تھی، جبکہ ردرِیش نے اس رشتے کا بندوبست کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے شوہر کی موت کے لیے ذائقے دار بریانی کی تیاری، پوسٹ مارٹم نے بیوی کو کیسے پکڑوایا؟
ڈوانگیری کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوما پرشانت نے بتایا کہ ’ڈوانگیری رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایس سی/ایس ٹی (انسداد مظالم) ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دونوں مردوں نے جذباتی دباؤ کے باعث خودکشی کی۔ دونوں جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرم و سزا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔