Express News:
2026-07-23@23:32:40 GMT

سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

 ٹیم اونر کامل خان کا کہنا ہے کہ ٹم پین کا بطور کپتان انٹرنیشنل تجربہ اور مختلف ایلیٹ کوچنگ پروگرامز میں کام کرنے کا وسیع پس منظر انہیں ہماری ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔

کامل خان نے کہا کہ ہم صرف ایک سیزن کے لیے ٹیم نہیں بنا رہے بلکہ ایک مضبوط ثقافت قائم کر رہے ہی  اور ٹم اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین کوچ ہیں۔

سیالکوٹ اسٹالینز کے اونر نے کہا کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان کے طور پر ٹم پین نے بطور اسٹریٹیجسٹ، مینٹور اور ہائی پرفارمنس لیڈر بے پناہ تجربہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹم پین کی کوچنگ کیریئر میں بگ بیش لیگ، آسٹریلیا اے، پرائم منسٹرز ایکس اور نیشنل ڈیولپمنٹ پاتھ ویز شامل ہیں، جہاں وہ اعلی کارکردگی والی ٹیمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

کامل خان نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس ڈسپلن، واضح حکمت عملی اور مسلسل عمدگی پر ہے، ٹم پین کے اصول اسٹالینز کے ویژن کے عین مطابق ہیں، ان کی تقرری سے سیالکوٹ اسٹالینز کے پیشہ ورانہ معیار، عالمی تجربے اور چیمپئن بننے کی خواہش کو مدد ملے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے کہا کہ ٹم پین

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا