پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 12 برس کی عمر میں ہوئی اور اسی سال انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔حال ہی میں نوشابہ بی بی نے انٹرویو دیا جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شوبز میں قدم رکھنے سے قبل آپ نے کوئی ملازمت کی؟ جس کے جواب میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ وقت ہی نہیں ملا کیونکہ ان کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اور اسی سال ٹی وی میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں گڑیا اور اپنی سہلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، مجھے پتا چلا کہ ہمارے گھر میں کسی کی شادی ہو رہی ہے، میں بھاگتی ہوئی آئی اور مجھے پکڑ کے بٹھا دیا گیا، اور لپ اسٹک (سرخی) لگا دی گئی، میں لپ اسٹک کی خوشی میں یہ بھول ہی گئی کہ میں نے کسی اور جگہ جانا ہے، لپ اسٹک میری کمزوری ہے۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب شادی ہوگئی اور سب مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بڑی نند سے کہا کہ اب مجھے بھی اپنے گھر بھیج دو، اس وقت میرے شوہر اور میری عمر میں 23 سال کا فرق تھا جب کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بنی، پہلی اولاد بیٹا تھا اور میرے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔نوشابہ بی بی نے مزید بتایا کہ میرے والد نے مجھے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی کیوں کہ وہ سخت مزاج انسان تھے، جبکہ ان کے کئی شاگرد پی ٹی وی میں کام کرتے تھے، میں نے اپنی ساس سے ٹی وی میں کام کرنے کی اجازت مانگی اور میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا جس کے بعد میں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی عمر میں میں کام کہا کہ

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن