میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں کہ وزیراعلیٰ بھاٹی گیٹ کے واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں کہ وزیراعلیٰ بھاٹی گیٹ کے واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔
اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کی ایک ایک لمحے کی رپورٹ لے رہی تھیں، انکوائری کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بہت تکلیف میں ہیں، میں بتا نہیں سکتی وہ کتنے دکھ میں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لی گئی۔
ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لیے پولیس بچی کے والد کو لے گئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گر گئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہا ہے، پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔