وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر کرنا پڑیں، تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد وہ ذاتی طور پر بھی خود کو شرمندہ محسوس کر رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار تھیں، مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ غلطی ان کی نہیں بلکہ انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ماں اور بیٹی کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر دلی دکھ اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ناقابلِ برداشت ہے اور انسانی جان کے ضیاع پر کوئی معافی نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے اپنی غلطی چھپانے کے لئے ابتدا میں غلط حقائق شیئر کیے جو بعد ازاں سامنے آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو چھپانے کے بجائے کھلے دل سے ندامت کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر کرنا پڑیں، تاہم حقائق سامنے آنے کے بعد وہ ذاتی طور پر بھی خود کو شرمندہ محسوس کر رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار تھیں، مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ غلطی ان کی نہیں بلکہ انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرے گی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پنجاب کے بعد کیا کہ

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا