Daily Mumtaz:
2026-07-24@07:39:45 GMT

لاہور میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

لاہور میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش

لاہور پہنچنے کے بعد آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش کا پہلا مرحلہ نجی کالج میں منعقد کیا گیا، جہاں رونمائی کے ساتھ ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد ہوا۔ تقریب میں مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور طالبات بھی اپنی سلیفیاں لیتے رہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی خواتین دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔
ٹرافی کا لاہور ٹور پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی20 میچ کے موقع پر بھی جاری رہے گا، جہاں کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے بھی ٹرافی کی نمائش ہوگی، جبکہ تیسرے ٹی20 میچ کے دوران میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لیے بھی ٹرافی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
اس موقع پر نہ صرف کرکٹ کے شوقین بلکہ طالبات اور مہمان خصوصی کا بھی جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، اور تقریب نے خواتین کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز