تہران: ایرانی فوج نے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ایک ہزار نئے جنگی اور اسٹریٹجک ڈرونز کو اپنے دفاعی نظام میں شامل کر لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ اقدام ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر عمل میں آیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کی شمولیت سے بری فوج کی آپریشنل اور دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بغیر پائلٹ طیارے ایرانی ماہرین نے وزارتِ دفاع کے تعاون سے تیار کیے ہیں۔ ڈرونز کی تیاری میں موجودہ اور ممکنہ خطرات کے ساتھ ساتھ جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

یہ جدید ڈرونز حملے، نگرانی، جاسوسی اور الیکٹرانک وارفیئر کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے، جو زمینی، بحری اور فضائی حدود میں موجود متحرک اور غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل کے خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک برتری کو برقرار رکھنا اور مزید مضبوط بنانا ایرانی فوج کی مستقل ترجیح ہے۔ ان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد جنگی تیاری کو مزید مؤثر بنانا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرانی فوج

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف