رمضان نگہبان پیکج کے تحت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔
محکمہ فوڈسیفٹی اینڈکنزیومر پروٹیکشنب میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، معاون خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔
رمضان کے دوران ماڈل،سہولت اور رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا850 میں دستیاب ہوگا، خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ہرفلور مل اپنے ڈسٹرکٹ میں3سیل پوائنٹ قائم کریگی جہاں سبسڈائز آٹا میسر ہوگا۔ خصوصی بازاروں میں چکن 15روپے کلو اور انڈے10روپے درجن سستے ہوںگے۔
رمضان کے دوران پنجاب کی152تحصیلوں میں1216 مریم کا دسترخوان” قائم کیے جائیں گے، دسترخوان میں 250 افراد کو پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائے گا۔
سلمیٰ بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک سےقبل15فروری سے پنجاب کے تمام رمضان ماڈل اور سہولت بازار فنکشنل ہوجائیں گے، رمضان بازار صبح9بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔