ہلکی بارش اور برفباری کا امکان، موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری سے 4 فروری تک متوقع موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔
پنجاب:
پنجاب میں موسم سرد و خشک، مری، گلیات اور پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری ہلکی بارش اور برفباری کا امکان۔
بلوچستان:
اکثر علاقوں میں سرد و خشک موسم، شمالی و وسطی پہاڑی علاقوں میں 30 جنوری تا یکم فروری بارش اور برفباری متوقع۔
مزید پڑھیں: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن
خیبر پختونخوا:
میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم، بالائی و شمالی اضلاع میں 30 جنوری تا 3 فروری وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
سندھ:
سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان۔
گلگت بلتستان و آزاد کشمیر:
30 جنوری تا 3 فروری موسم شدید سرد اور ابر آلود، 4 فروری تک وقفے وقفے سے برفباری متوقع۔
خطرات:
چترال، دیر، کالام، ناران، کاغان، گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ مظفرآباد، وادی نیلم، مری اور گلیات میں برفباری سے سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان۔ این ای او سی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے، متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری، آج موسم کیسا رہے گا؟
عوام کے لیے ہدایات:
پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
برفباری میں پرانے یا کمزور ٹائروں کے ساتھ سفر نہ کریں۔
ضروری سفر کی صورت میں سنو چین، اضافی فیول اور حفاظتی سامان ساتھ رکھیں۔
مستند موسمی معلومات اور الرٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش اور برفباری موسمی ایڈوائزری جاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے بارش اور برفباری موسمی ایڈوائزری جاری بارش اور برفباری علاقوں میں کا امکان
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔