شوہر حق مہر میں لکھی گئی رقم کی ادائیگی کا پابند ہے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان کے جہیز اور حق مہر کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے حق مہر میں لکھی چیزوں کا شوہر ادا کرنے کا پابند ہے،شادی کے وقت نکاح نامے کے تحت حق مہر کی ادائیگی لازم ہے۔بیگم کو مطمئن کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے اور عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اہم ریمارکس دے دیے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ان کی ادائیگی کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے کے تحت درج ادائیگی لازم ہوتی ہے۔درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ تھوڑا اور دے دیں تو معاملہ ٹھیک ہو جائے گا تاہم عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق دائر مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی آئی میں سینئر سفارتکاروں اور کمرشل قونصلرزکی گول میز کانفرنس کا انعقاد آئی سی سی آئی میں سینئر سفارتکاروں اور کمرشل قونصلرزکی گول میز کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر اسلام آباد میں شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے تمام کھلے گٹروں پر معیاری ڈھکن لگانے کا فیصلہ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکا کے معروف تھنک ٹینک ممبران سے ملاقات روس یوکرین جنگ: دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ فوجی ہلاکتیں، جانی نقصان 20 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان کا پابند ہے کی ادائیگی سپریم کورٹ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو