کوئٹہ گیس لیکج کا واقعہ، دم گھٹنے سے بچوں سمیت چار افراد جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
نواں کلی میں واقع ایک گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت چار افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدالخالق روڈ پر واقعہ لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بن یامین، شاہد، شبانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں سمیت چار افراد دم گھٹنے سے
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔