پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کےقریب ہے۔
وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندےخلیف خلیفوف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کےلیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر علیوف کو سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پاکستان آذربائیجان قریبی رابطے بڑھانے پر زور دیا۔
صدر آذربائیجان کے نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین کیا اور دوسری کاراباخ جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر آذربائیجان کے نمائندہ خصوصی نے جموں و کشمیر پر اپنے مؤقف کی توثیق کی، اور صدر علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :