data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 4 پیسے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حالیہ معرکہ حق میں فتح کے بعد عالمی سطح پر ملک کا منفرد مقام قائم ہو چکا ہے۔

وزیراعظم نے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں، تاجروں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسیاں ترتیب دی جائیں گی تاکہ سیاسی و عسکری تعاون کے ساتھ ترقی کی راہیں کھل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دوروں کے دوران دیگر ممالک کے رویے میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی اور پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد تک آ چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا بنیادی فریضہ کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، پوری قوم نے قربانی دی، غریب نے مشکلات جھیلی اور اب وقت ہے کہ ملک ترقی اور گروتھ کی جانب بڑھے۔

وزیراعظم نے صنعتکاروں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے، اور صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی سے پیدا ہونے والا موقع ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے سربراہان معرکہ حق کے بعد پاکستان کے وفود سے براہِ راست رابطے کر رہے ہیں اور سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ شفاف انداز میں مکمل کی جا رہی ہے، اور اصلاحات کے ذریعے اربوں روپے کے اخراجات کم کیے جا رہے ہیں، برآمدات پر مبنی معیشت ملک کی ترقی کا مرکز ہے، ڈیجیٹل شعبے میں اقدامات جاری ہیں اور حکومت پی آئی اے کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گی تاکہ قومی ایئر لائن جلد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔

انہوں نے براہ راست ٹیکسز میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز صارفین سے وصول کیے جائیں اور بروقت جمع کروائے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے کئی مسائل حل کیے جا چکے ہیں اور پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ اس کی ترقی دیکھ کر بھارت کو حیرت اور غشی کے دورے پڑیں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف ہیں اور کیے جا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری