بارکھان میں تقریب کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرینڈ الائنس والے ہمارے بھائی ہیں۔ کوئی بھی حکومت اپنے ہی عوام کو مشکلات میں ڈالنا یا جیل بھیجنا نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم حکومت کے پاس اضافی فنڈز موجود نہیں، آئندہ چھ ماہ میں مالی گنجائش موجود نہیں ہے۔ اگلے مالی سال کے لئے ان پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بارکھان میں تقریب کے دوران بلوچستان میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے لئے اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرینڈ الائنس والے ہمارے بھائی ہیں۔ کوئی بھی حکومت اپنے ہی عوام کو مشکلات میں ڈالنا یا جیل بھیجنا نہیں چاہتی، تاہم آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان گرینڈ الائنس سے مذاکرات کے مطالبے پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین حکومت کو عام شہریوں، خصوصاً بے روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم افراد کو ریلیف فراہم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کا ایک بڑا حصہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے، جبکہ حکومت پر تعلیم، صحت، سڑکوں اور سماجی بہبود جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ بچت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام شہری کے لیے کچھ مؤثر کیا جا سکے۔ بلوچستان کے عوام ہمارے اپنے بچوں کی مانند ہیں۔ صوبائی حکومت ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہی ہے اور آئندہ بھی بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کو درپیش شدید مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے پاس اضافی فنڈز موجود نہیں ہیں۔ سرکاری ملازمین کو پہلے ہی 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ دیا جا چکا ہے اور آئندہ چھ ماہ کے دوران مزید مالی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے کہا اگلے مالی سال میں ہم بیٹھ کر ان معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سرفراز بگٹی نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور سڑکوں کی بندش یا عوامی زندگی میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔ اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ کا فرض تدریس ہے، سڑکیں بند نہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے گرینڈ الائنس موجود نہیں نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت