کاروباری برادری کےلئے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کےلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
کاروباری برادری کےلئے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کےلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنا اور پیداوار کو فروغ دینا ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کا بنیادی کردار خود کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس لیے حکومت ایسے فیصلے کر رہی ہے جن سے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اب گروتھ کی جانب لے جانا ناگزیر ہو چکا ہے اور اس مقصد کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ وزیراعظم کے مطابق تاجر اور صنعتکار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر بہتر معاشی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی پالیسیوں کی تیاری میں تاجر برادری سے مشاورت کو یقینی بنائے گی تاکہ فیصلے زمینی حقائق کے مطابق ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اعتماد اور مسلسل رابطے کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ تمام ادارے ایک پیج پر آ چکے ہیں اور اس ہم آہنگی کے مثبت اثرات معیشت اور کاروباری ماحول پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صنعتوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ صنعتی شعبہ مستحکم ہو اور قومی معیشت کو تقویت مل سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین پاکستان دوستی 75 سال مکمل، یادگاری بیج ڈیزائن مقابلے کی تقریب چین پاکستان دوستی 75 سال مکمل، یادگاری بیج ڈیزائن مقابلے کی تقریب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ لکی مروت میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات و دہشت گردی کیس میں اہم پیش رفت ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صنعتوں کے کا اعلان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔