Jang News:
2026-07-24@01:07:16 GMT

شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو پیغام لیک ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو پیغام لیک ہوگیا

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو پیغام میں گزشتہ روز کے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سلمان اکرم راجا کی 30 منٹ طویل ملاقات

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتے ہی کہا کہ ورکرز نہیں بلکہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو کال دی ہے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کلپ موجود ہے جو یہاں شیئر کیا گیا ہے۔

مبینہ آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ منگل کے روز پنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی۔

شیخ وقاص اکرم کے مبینہ آڈیو میسج میں مزید کہا گیا کہ آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے، کسی ممبر اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے، جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے۔

آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئے تھے، اس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے۔

شیخ وقاص کے آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بندہ 10 گھنٹے کے سفر پر ہے، آپ رات کو کہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کے پاس جہاز نہیں ہے، ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مبینہ آڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ نےدھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی تو ساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کے صوبے کے ممبران اسمبلی قریب تھے وہ پہنچ سکتے تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رات جب کے پی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر، جنید اکبر بھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیے تھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مبینہ ا ڈیو پیغام ا ڈیو پیغام میں شیخ وقاص اکرم کہا گیا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا