وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 2027 میں الیکشن کی پیشکش والی بات درست نہیں، البتہ ہم نے یہ پیشکش ضرور کی ہے کہ پی ٹی آئی سسٹم پر جو باہر سے اٹیک کرتی ہے اور سسٹم کو گرانا چاہتی ہے، یہ رویہ ختم کرے اور پارلیمان میں آکر اپنا مؤقف پیش کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنے جیسا ہے، انہوں نے امریکا میں پاکستان کے خلاف ملاقاتوں کے ذریعے مہم بھی چلائی، پھر وہاں اشتہار بھی چھپتے رہے، پھر وہاں پر لابیز ہائر کی گئیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ جس قسم کا بیانیہ ملک اور ملکی اداروں کے خلاف بنا رہے ہیں، اور پھر ملاقاتوں کے بعد جیسا کہ عظمیٰ خان نے ملاقات کے بعد کیا، انہیں ملاقات سے قبل جیل سپرنڈنٹ نے ہائیکورٹ کا حکم سامنے رکھا کہ اس حکم کے تحت آپ کی ملاقات ریگولیٹ ہونی ہے، انہیں بتایا گیا کہ ملاقات کے بعد آپ یہ کام باہر آکر نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ خان کی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی، عظمیٰ خان نے باہر آکر میڈیا میں جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی ہر بار گارنٹی دیتی ہے لیکن باہر آکر پی ٹی آئی رہنما گارنٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اب اگر وہ گارنٹی دیتے ہیں تو اس عدالت کو کیوں نہیں دیتے جس نے ملاقاتوں سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں قیدیوں کو حاصل تمام سہولتیں ملنی چاہئیں، اگر جیل کے ڈاکٹر نے تجویز کیا کہ عمران خان کی آنکھ کا معائنہ پمز اسپتال میں اسپیشلسٹ سے ہونا چاہیے تو یہ بالکل ایک اچھا عمل ہے، عمران خان پمز میں جو بھی علاج ہونا تھا ہو گیا، اگر عمران خان کی فیملی کو اس علاج پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں جا سکتی ہے اور عدم اعتماد کا اظہار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے کہا کہ وہ عشقِ عمران میں مارے جائیں گے، ان کا رویہ ایسے ہے جیسے وہ جیل کی دیواریں گرا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کا اپنا رویہ درست کرنا چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے پیار کا اظہار کریں لیکن وہ ایک سیاسی پارٹی کے طور پر رویہ رکھیں، اگر انہوں نے ایک صوبے میں حکومت قائم کی ہے تو صوبائی حکومت کی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں ہیں، ان ذمہ داریوں سے انہیں عہدہ برا ہونا چاہیے، وفاق سے تعاون کرنا چاہیے، ان کا رویہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو قبل از وقت انتخابات اور الیکشن اصلاحات سے متعلق پیشکش کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک سال قبل الیکشن کی پیشکش والی بات درست نہیں ہے، لیکن ہم نے پی ٹی آئی کو بارہا پیشکش کی کہ وہ اسمبلیوں میں آئے اور اسمبلیوں میں بات کرے، آپ سسٹم پر جو اٹیک کرتے ہیں اور سسٹم کو گرانا چاہتے ہیں، یہ رویہ آپ ختم کریں اور سسٹم میں رہ کر اپنی بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر سب سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا تھا کہ آئیں مل کر استحکامِ پاکستان پر کام کریں، عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی، اگر استحکامِ پاکستان کے لیے یہ مل بیٹھتے ہیں تو باقی معاملات کے لیے بھی بات ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہماری فورسز کے 30، 30 جوان شہید ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی اس پر مذمتی ٹویٹ تک نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی ٹی آئی رانا ثناللہ قبل ازوقت انتخابات مسلم لیگ ن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رانا ثناللہ قبل ازوقت انتخابات مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا ئی کو کہ پی ٹی ا ئی درست نہیں

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی