تربت میں اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مبالغہ آرائی پر مبنی احساس محرومی اور منفی بیانیوں کو مسترد اور اپنی تمام تر توانائیاں حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔ چانسلر سیکرٹریٹ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو تربت یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات، مستقبل کے منصوبوں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں تربت یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے مثبت کردار سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں تربت یونیورسٹی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ سمسٹر ایکسچینج کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تربت یونیورسٹی اور ملک کے دیگر یونیورسٹیز کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں شراکت داری کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں قومی سلامتی میں پاک فوج، طلبہ اور اساتذہ کے کردار کے علاوہ عالمی و ملکی سطح پر درپیش عصر حاضر کے چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نشست کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے قومی سلامتی و معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات اور ان کے تدارک پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مبالغہ آرائی پر مبنی احساس محرومی اور منفی بیانیوں کو مسترد کر دیں اور اپنی تمام تر توانائیاں حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں کے ساتھ اس نوعیت کا مکالمہ نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے اور ان کا اعتماد بحال کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تربت یونیورسٹی ا ئی ایس پی ا ر کے ساتھ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل