Jasarat News:
2026-07-24@07:39:27 GMT

خیرپور،ڈی سی نے پولیو کے خاتمے کی مہم کا افتتاح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ نے سول اسپتال خیرپور میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا، جو 2 فروری سے 5 فروری 2026ء تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مسرور الحسن شاہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق علی بھنبھرو، ڈاکٹر امان اللہ جماںی، ڈاکٹر امتیاز وسان، این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر اشرف علی لاکو، ڈاکٹر جمیل پنہیار، ڈاکٹر کرم عباس سولنگی، ڈاکٹر صافی اللہ مہسر، ڈاکٹر عمران الٰہی، ڈاکٹر نائلہ کے علاوہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، ہیلتھ ورکرز، سوشل ورکرز اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیو مہم 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع خیرپور کی 76 یونین کونسلوں میں 5 لاکھ 93 ہزار 632 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 148 فکسڈ سینٹرز، 39 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 1878 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ 407 ایریا انچارجز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، جس سے بچاؤ صرف پولیو کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہے اور ہر بچے تک پہنچنے کے لیے موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین، اساتذہ، علما کرام اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع خیرپور کو پولیو فری بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مسرور الحسن شاہ نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا فیسر ڈاکٹر ڈپٹی کمشنر پولیو کے کو پولیو کے قطرے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل