جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے نائب امیر عبدالخالق گڈانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے نائب امیر عبدالخالق گڈانی وفات پا گئے ، وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی اور سپرد خاک کردیا گیا نمازہ جنازہ تدفین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو،ضلعی امیر گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی، مفتی محمد یوسف مزاری، سلطان احمد لاشاری،محمد حسن کھوسہ،سردار احمد گڈانی، علی حسن مزاری ، گھوٹکی بار کے صدر وسیر احمد سمیت سیکڑوں دوست احباب نے شرکت کی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،دینی تنظیمی خدمات قبول فرمائے۔آمین
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔