Jasarat News:
2026-07-24@02:00:23 GMT

سانحہ گل پلازہ سے سول ڈیفنس کی کارکردگی بے نقاب

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260131-01-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کے بعد سول ڈیفنس کے دفتر کی حقیقت بے نقاب ہوگئی، آوارہ کتوں کی تعداد عملے سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے بعد سول ڈیفنس سندھ کی ناقص کارکردگی اور انتظامی بدحالی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ واقعے کے بعد سول ڈیفنس کے 2 افسران کو سب سے پہلے معطل کیا گیا، تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی سول ڈیفنس کا مرکزی دفتر خود زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے‘کراچی میں واقع سول ڈیفنس سندھ کا دفتر اس وقت بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ دفتر میں عملے کی شدید کمی ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تعداد عملے سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ دفتر کے باہر کچرا کنڈی جبکہ اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں ۔ سول ڈیفنس کی خستہ حال اور بوسیدہ عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے‘ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے دفتر کو کچن اور اسٹور روم میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں حفاظتی آلات کچرے کی نذر ہو چکے ہیں۔ دفتر میں موجود ایک جونیئر کلرک نے انکشاف کیا کہ سول ڈیفنس میں 42 افراد پر مشتمل اسٹاف کی منظوری ہے، تاہم عملی طور پر صرف 9 افراد کام کر رہے تھے ‘ لوگوں کو لگانا حکومت کا کام ہے، ہمارا نہیں ہے۔مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ضلع جنوبی کے دفتر میں بیٹھنے کی جگہ تک موجود نہیں ہے۔ایک خاتون ایڈیشنل کنٹرولر کو دفتر کے بجائے باہر گراؤنڈ میں کرسی پر بٹھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جس روز گل پلازہ میں آگ لگی اس روز ایڈیشنل کنٹرولر اور حتیٰ کہ چپڑاسی تک دفتر میں موجود نہیں تھے۔سانحہ گل پلازہ کے بعد سامنے آنے والے یہ حقائق سول ڈیفنس جیسے اہم ادارے کی کارکردگی اور تیاریوں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر پڑتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ سول ڈیفنس دفتر میں کے بعد

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف