Jasarat News:
2026-07-24@01:59:42 GMT

بھارت،شوہر کے مذاق میں بندریا کہنے پر بیوی کی خودکشی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لکھنؤ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شوہر کے مذاق میں بندریا کہنے پر حساس بیوی نے خودکشی کرلی۔ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں اندرا نگر تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ خاندان میں ہنسی مذاق چل رہا تھا، جب اس کے شوہر نے اسے مذاق میں بندریا کہا۔ اس سے پریشان تنو سنگھ نے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ماڈل بننے کی شوقین تنو سنگھ اپنے شوہر راہول سنگھ کے ساتھ اندرا نگر میں رہتی تھیں۔ تنو کو ماڈلنگ کا شوق تھا اور وہ اپنی شکل و صورت کے بارے میں بہت حساس تھیں۔ تنو کی بہن انجلی نے بتایا کہ بدھ کی شام کو خاندان کے سبھی لوگ سیتا پور میں ایک رشتہ دار کے گھر سے خوشی خوشی گھر واپس آئے۔ گھر پہنچ کر سب ادھر ادھر بیٹھے ہنسی مذاق کر رہے تھے۔تنو نے خود کو ماڈل کی طرح تیار کررکھا تھاکہ مذاق کے دوران بہنوئی راہول نے تنو کو بندریا کہہ دیا۔ اس سے تنو کو اتنی تکلیف ہوئی کہ وہ فوراً غصے سے اپنے کمرے میں چلی گئی۔ گھر والوں کا خیال تھا کہ وہ تھوڑی دیر میں مان جائے گی، اس لیے کسی نے اسے روکنا مناسب نہیں سمجھا۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد، جب تنو کو کھانے کے لیے بلایا گیا اور کوئی جواب نہ ملا تو گھر والے چیک کرنے کے لیے کمرے میں گئے۔ تو تنو کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔انجلی نے وضاحت کی کہ تنو اپنے کیرئیر اور شکل کو لے کر بہت سنجیدہ تھی۔ اسی حساسیت کے باعث وہ اپنے شوہر کے مذاق کو برداشت نہ کرسکی اور یہ خودکشی کا قدم اٹھایا۔ انسپکٹر سنیل کمار تیواری نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں آپسی جھگڑے اور مذاق کی وجہ سے دل برداشتہ ہونے کا معاملہ ظاہر ہوتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تنو کو

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا