data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260131-08-19
اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) وفاقی سیکرٹری نجکاری عثمان باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کی نجکاری ترجیح ہے۔سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں دوران بریفنگ سیکرٹری وزارت نجکاری نے کہا کہ اسلام آباد ائرپورٹ کی نجکاری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکیے نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر نجکاری کے بجائے اوپن بڈنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو ملک یا کمپنی زیادہ قیمت دے گی، ائرپورٹ کا انتظام اس کے حوالے ہوگا، اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور ائرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔سیکرٹری نجکاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کے لیے مالی مشیر کا تقرر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی ائیر پورٹس کی آوٹ سورسنگ میں پاکستان کی مدد میں دلچسپی رکھتا ہے، تینوں ائرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے بعد موجودہ عملہ دیگر چھوٹے ائر پورٹس پر لگانے کا منصوبہ ہے۔عثمان باجوہ نے بتایا کہ2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کامیاب نہیں ہو سکی تھی، اس موقع پر سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عارف حبیب گروپ کے خلاف ایک درخواست عدالت عظمیٰ میں ہے کیا اس کا فیصلہ ہو گیا، جس پر سیکرٹری نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے اداروں سے جانچ پڑتال کرائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی یا بلیک لسٹ والی چیز ہمارے سامنے نہیں آئی، عدالت کے فیصلے کا بھی کوئی مواد سامنے نہیں آیا۔سینیٹر پلوشہ نے سوال کیا کہ کیا عارف حبیب گروپ کے خلاف مسابقتی کمیشن کا عائشہ اسٹیل والا فیصلہ بھی نہیں ملا، سیکرٹری نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کو کسی ادارے سے ایسا کوئی فیصلہ موصول نہیں ہوا۔سینیٹر بلال احمد کا کہنا تھا کہ بولی دہندگان کو بغیر ایوی ایشن تجربہ کس طرح بولی میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی، سینیٹر افنان اللہ خان نے جواب دیا کہ نجکاری کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ اگر ریڑھی پر رکھ کر چیزیں بیچنی ہیں تو پھر ٹھیک ہے، اس سے پہلے نجکاری سے بہت سارے لوگ اس لیے ڈس کوالیفائی کیے گئے کہ وہ تکنیکی معیار پورا نہیں کرتے تھے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹینڈر کا معاملہ نہیں نجکاری ہے، نجکاری کا ٹینڈر کے طریقہ کار سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نجکاری طریقہ کار کی حکومت اور عالمی اداروں نے بھی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے لیے کنسورشیم کے حصہ لینے کی شروع سے اجازت تھی، اسلام آباد ائر پورٹ کی یا نجکاری کر دیں یا سہولیات بہتر کریں۔سیکرٹری نجکاری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ائر پورٹس کی نجکاری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ میں داخلے میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے، اس لیے نجکاری کی جائے گی۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کیا اب حکومت خود کوئی کام نہیں کر سکتی وہ سارے باہر والے کریں گے، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ کراچی ائر پورٹ پر چوہے گھومتے ہیں، جس پر پلوشہ خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی ہاتھی نہیں چوہے گھومتے رہتے ہیں۔سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حکومت ان ائر پورٹس کی نجکاری کرے گی۔سیکرٹری نجکاری نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیے اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں ائر پورٹس کو چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک بھی ائر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں پاکستان کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ائر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی چھوٹے ائر پورٹس کو زیادہ بہتر کر سکے گی۔سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ حکومت ایک بار میں ہی تمام ائر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کر دے، اس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی بہتر رائے دے سکتی ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکرٹری نجکاری انہوں نے کہا کہ اسلام ا باد ائر خان نے کہا کہ ائر پورٹس کی پورٹس کی ا نے بتایا کہ میں دلچسپی نجکاری کے نجکاری کا پی ا ئی اے کی نجکاری کہ نجکاری کے بعد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش