تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
کراچی:
سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو کے علاقے تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا حالانکہ کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے تاہم انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے، صرف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تین سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف صرف آئی بی او کیے جا رہے ہیں جو کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئ داخلی یا بیرونی راستوں پر چیک پوسٹ لگائی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ موسم بھی بڑے آپریشن کے لیے کسی طرح مناسب نہیں ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، فوج اور عوام کے رشتے میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عوام اور معززین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں جو ان کے ہی فیصلے ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات و روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اصل میں عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دشمن ہیں، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔