کیا پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کی گئی؟ حکومت کا واضح مؤقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور عام انتخابات قبل از وقت کرانے کی پیشکش کی خبروں کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرط عائد کردی
نجی ٹی وی کے اینکر نے اپنے پروگرام میں کہا کہ چند روز قبل ایک 2 اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کے بعد اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کو ایک حتمی اور مضبوط پیشکش دی جائے گی، اس پیشکش میں پی ٹی آئی سے کہا جانا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آئے، پارلیمانی کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کرے اور پارلیمانی عمل کا حصہ بنے۔
Absolutely false.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 29, 2026
محمد مالک نے دعویٰ کیا کہ اس کے بدلے حکومت 2 بڑے اقدامات پر آمادہ ہوگی، جن میں پورے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی قوانین میں ایسی ترامیم شامل ہوں گی، جن سے آئندہ انتخابات شفاف بنائے جاسکیں۔ ان کے مطابق حکومت مقررہ وقت سے ایک سال پہلے عام انتخابات کرانے پر بھی تیار ہوگی۔
اینکر نے مزید کہا کہ اگر یہ پیکیج ڈیل طے پاجاتی ہے تو آنے والے دنوں میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے قانونی مسائل میں بھی نرمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔ ان کے بقول یہ حکومت کی جانب سے ایک واضح پیشکش ہوگی، جسے قبول یا مسترد کرنے کا اختیار پی ٹی آئی کے پاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب
تاہم ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ خبریں بالکل غلط ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ہر چند دن بعد اس نوعیت کی کہانیاں کیسے بنا لی جاتی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر ان اطلاعات کی تردید کی۔
’حکومت کی جانب سے انتخابات قبل از وقت کرانے یا کسی پیشکش سے متعلق باتیں درست نہیں‘دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات قبل از وقت کرانے یا کسی پیشکش سے متعلق باتیں درست نہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لیے سیاسی اسپیس کا کم ہونا ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے، اکبر ایس بابر
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، عمران خان اور جمہوریت سے متعلق معاملات انتہائی سنجیدہ ہیں اور انہیں محض ذرائع کی بنیاد پر رپورٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف جاننے کے لیے انفارمیشن سیکریٹری سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے واضح تردید کے بعد اینکر کی جانب سے کیے گئے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن انتخابات پی ٹی آئی پیشکش وفاقی حکومت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن انتخابات پی ٹی ا ئی پیشکش وفاقی حکومت حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی اور ان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :