سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کے ہر روڈ پر جدید بسیں چلیں گی,شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 90 ارب روپے کی لاگت سے میگا پروجیکٹس اور سڑکوں کی تعمیر جاری ہے، جس کے مکمل ہوتے ہی شہر کے ہر روٹ پر جدید بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ نئی بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ ٹریفک کے نظام کو جدید بنانے کے لیے آٹومیٹک اسمارٹ سسٹم پر کام ہو رہا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ 15 ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کے لیے درخواستیں دی ہیں، جنہیں ٹریفک ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔اجلاس کی دیگر کارروائی کے دوران ایوان نے ہائر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اسکول اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن سمیت متعدد اہم بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے۔ علاوہ ازیں، وزیرِ قانون ضیا الحسن لنجار کی جانب سے پیش کردہ موٹر وہیکل اور لینڈ ریونیو ترمیمی بلز کو مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں سانحہ گل پلازہ کے شہدا اور ٹریفک حادثات کے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس پیر 9 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔