پروفیسر رانا عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سیدھی آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، جس پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو مرض اور اس کے ممکنہ علاج سے متعلق تفصیل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر رانا عمران سکندر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پروفیسر رانا عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سیدھی آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی، جس پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو مرض اور اس کے ممکنہ علاج سے متعلق تفصیل سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری طبی اقدامات کیے۔

بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے طبی ماہرین کی تجویز پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیا گیا، جس کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ عمران خان بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ اس سے قبل سینیئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوٹے مسئلے کے لیے نہیں بلکہ کسی بڑے مسئلے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات اڈیالہ سے پمز تک پہنچ گئی لیکن اہل خانہ کو نہیں بتایا گیا، سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے