شام کے قنیطرہ صوبے میں اسرائیلی طیاروں کا ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ نامعلوم مادے کا چھڑکاؤ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں ایک ایسا طیارہ دکھائی دیتا ہے جو اسرائیلی زرعی طیارہ معلوم ہوتا ہے، جو قنیطرہ کے وسطی علاقے سعیدہ حانوت میں زرعی علاقوں کے اوپر کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ایک نامعلوم مادہ چھڑک رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ طیارہ زرعی زمین پر اسپرے کی کارروائی انجام دے رہا تھا، جس سے علاقے کے مکینوں اور کسانوں میں شدید تشویش پھیل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے قنیطرہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ اسرائیلی کے ذریعے نامعلوم مادے کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز شام کے صوبہ قنیطرہ میں زرعی زمین کے اوپر ایک اسرائیلی طیارے کی پرواز کی ویڈیو سامنے آئی، جو مقامی رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پیش آنے والا تیسرا اور صرف دو دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں ایک ایسا طیارہ دکھائی دیتا ہے جو اسرائیلی زرعی طیارہ معلوم ہوتا ہے، جو قنیطرہ کے وسطی علاقے سعیدا حانوت میں زرعی علاقوں کے اوپر کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ایک نامعلوم مادہ چھڑک رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ طیارہ زرعی زمین پر اسپرے کی کارروائی انجام دے رہا تھا، جس سے علاقے کے مکینوں اور کسانوں میں شدید تشویش پھیل گئی۔ شام کے محکمۂ زراعت کے مطابق جمعے کو پیش آنے والے اسی نوعیت کے واقعے کے بعد متاثرہ علاقوں سے نمونے حاصل کیے گئے تاکہ چھڑکے گئے مادے کا تجزیہ کیا جا سکے، تاہم تاحال کسی سرکاری نتیجے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ تازہ واقعہ اسی ہفتے رپورٹ ہونے والے دو سابقہ واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں اسرائیلی زرعی طیاروں کو قنیطرہ کی زرعی زمین پر مادے چھڑکتے ہوئے فلمایا گیا تھا، جس سے ممکنہ ماحولیاتی اور صحت کے نقصانات کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
جڑی بوٹی مار ادویات یا جراثیم کش سپرے؟
رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ فرض کرنا آسان ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کیڑے مار ادویات استعمال کر رہی ہے، لیکن اس کا اس سے کوئی براہِ راست فائدہ یا مفاد وابستہ نہیں۔ تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ وسیع اثر رکھنے والی جڑی بوٹی مار ادویات استعمال کر رہے ہیں، جن کا مقصد پورے علاقے کو درختوں اور نباتات سے خالی کرنا ہے تاکہ انہیں بہتر عسکری نگرانی حاصل ہو سکے۔ صیہونی حکومت نے یہی ماڈل جنوبی لبنان میں بھی اپنایا تھا، تاہم وہاں جڑی بوٹی مار ادویات کے بجائے جاری جنگ کو جواز بنا کر سفید فاسفورس کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے وسیع رقبے کو جلا کر راکھ کر دیا گیا تاکہ نگرانی اور کنٹرول کو بہتر بنایا جا سکے۔ درختوں اور قدرتی جھاڑیوں کا خاتمہ قابض ریاست کو ہدف بنائے گئے علاقوں پر بہتر نظر رکھنے میں مدد دیتا ہے، کیونکہ درخت اور گھنی نباتات چھپنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔
قنیطرہ میں زرعی زمین اسرائیلی جارحیت کا نشانہ
شام کے دیہی علاقے قنیطرہ سے تعلق رکھنے والے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج نے قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں واقع جباتا الخشب کے مضافات میں زرعی زمین کو نشانہ بناتے ہوئے مارٹر گولوں کے ذریعے زمین صاف کرنے کی کارروائیاں انجام دیں۔ اس حملے کے نتیجے میں زرعی زمین کو مادی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے درعا اور قنیطرہ دونوں صوبوں کی فضاؤں میں منڈلاتے رہے۔ یہ پروازیں مقبوضہ شامی جولان کے محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوئیں۔ جمعرات کو قنیطرہ سے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کا ایک گشتی دستہ، جس میں چار بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سوار تھے، علی الصبح سمدانیہ الغربیہ گاؤں میں داخل ہوا۔ اس دراندازی کی نوعیت اور مقصد تاحال واضح نہیں ہو سکا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ اسرائیلی مار ادویات کے مطابق شام کے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔