اسرائیلی فوج کا غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنیکا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں پر مشتمل ہیں جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سینیئر فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مجموعی طور پر درست ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں پر مشتمل ہیں جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔
اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں عام شہریوں اور جنگجوؤں کے تناسب کے تعین کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو مسترد کرتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد قرار دیتی رہی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ وزارتِ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔