جنوبی افریقہ کیجانب سے اسرائیلی چارج ڈی افیئرز "نامطلوب شخصیت" قرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
جنوبی افریقہ نے اسرائیلی چارج ڈی افیئرز کو "نامطلوب شخصیت" قرار دیتے ہوئے، اُسے ملک چھوڑنے کیلئے مختصر ڈیڈ لائن دی ہے اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقن وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اسرائیلی چارج ڈی افیئرز ایریل سیڈمین (Ariel Seidman) کو "نا مطلوب شخصیت" قرار دیتے ہوئے اُسے 72 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ایریل سیڈمین پر "سفارتی اصولوں و پروٹوکولز کی ایسی ناقابل قبول خلاف ورزیوں کہ جو جنوبی افریقہ کی خودمختاری کو براہ راست خطرے میں ڈالتی ہیں" کا الزام لگایا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں میں صدر سیرل رامافوسا پر توہین آمیز حملے شروع کرنے کے لئے سرکاری اسرائیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بارہا استعمال، نیز سینئر اسرائیلی حکام کے غیر مربوط دوروں کے بارے جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کو مطلع کرنے میں دیدہ دانستہ ناکامی بھی شامل ہے!
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ کی
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔