کوہستان کرپشن اسکینڈل: 8 بے نامی داروں نے اثاثے سرنڈر کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں عدالت نے 8 بے نامی داروں کے اثاثے سرنڈر کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران سرنڈر کرنے والوں کے بیانات احتساب عدالت میں قلمبند کیے گئے۔
اثاثے سرنڈر کرنے والوں میں مرکزی ملزم قیصر اقبال کی دو بہنیں، ڈرائیور، بہنوئی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔ دیگر افراد جنہوں نے اثاثے سرنڈر کیے، ان میں شعیب الرحمن، ثاقب زمان، اعجاز احمد، شبنم عاصم، زوبیا اعجاز، ہاشم خان، سید علی خان اور اظہر اقبال شامل ہیں۔
فیصلے کے مطابق، بے نامی داروں نے عدالت کے سامنے چھ پلاٹس، تین گھر اور چھ گاڑیاں سرنڈر کیں۔ تمام بے نامی داروں نے بیان میں کہا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا اور وہ اپنی مرضی سے یہ اثاثے عدالت کے حوالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پر کوئی اعتراض نہیں اور یہ اثاثے اب حکومت خیبر پختونخوا کی ملکیت ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ نیب قانون کے تحت ان تمام اثاثوں کی منتقلی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور یہ اثاثے کے پی حکومت کے حوالے کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی