ہائیکورٹ ‘سانحہ گل پلازہ کمیشن کیلیے حکومت سے شرائط طلب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-01-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کی تجویز کا معاملہ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائطِ کار طلب کرلیے۔ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ، حکومتِ سندھ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کیا جس میں ہدایت کی گئی کہ محکمہ داخلہ ابتدائی مرحلے میں شرائط کار فراہم کریں حکومت کی جانب سے پیش کردہ شرائط کے بعد کمیشن پر غور کا فیصلہ کیا جائے گا، مراسلہ رجسٹرار، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا کہ گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کی شب اگ لگی تھی، آگ گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور کی دکان نیوتوکل فلاور اینڈ گفٹ شاہ میں لگی،اس آتشزدگی کے نتیجے میں کے 71 سے زاید افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں ، جانی و مالی نقصانات حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث پیش آئے، فائر سیفٹی کے آلات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامات موجود نہیں تھے، خارجی اور داخلی راستے بھی بند تھے، سانحہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ، بجلی بند ہونے کے باعث بھی لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مقدمہ میں مزید تفتیش کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا، عدالت نے رپوٹ کو کورٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔