دی ٹیلی گراف  کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکاری کی ناقص حکمت عملی اور ناکام خارجہ پالیسی نے مودی کے علاقائی تسلط کا بھونڈا دعویٰ فاش کردیا ہے۔ عالمی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کی ناکام سفارتکاری کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ دی ٹیلی گراف  کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ بھارت پر بھاری ٹیرف  اور امریکی  امیگریشن قوانین میں سختی  مودی کے خطہ میں تسلط کے خواب پر زوردارطمانچہ ہے۔ روس اور یوکرین جنگ میں  پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں بھی نام نہاد وشو گرو (مودی) بے بس دکھائی دیا، دوسری طرف ایران نے گرفتار شدہ بھارتی بحری عملہ تک مودی حکومت کو رسائی دینےسے صاف انکار کر دیا۔ امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ خوف سے ختم کر دیا۔ مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث  بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گذشتہ سال 116.

1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطہ میں تسلط کا مضحکہ خیز بیانیہ دعوؤں سے زیادہ کچھ نہیں۔ بین الاقوامی دباؤ کے سامنے بھارت کا جُھک جانا مودی کی بدترین سفارتکاری کو ظاہر کرتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا