ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، پیٹ کمنز انجری کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں اسٹار فاسٹ بولر اور سابق کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، تاہم ٹورنامنٹ سے قبل آسٹریلیا کو اسکواڈ میں مزید تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی 15 رکنی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے بین ڈوارشوئس اور میتھیو رینشا کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چیف سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈکا کا کہنا ہے کہ بین ڈوارشوئس کی لیفٹ آرم فاسٹ بولنگ، قدرتی سوئنگ اور مختلف اقسام کی گیندیں ایشیائی کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہوں گی، سست وکٹوں پر ڈوارشوئس کی ورائٹی آسٹریلوی بولنگ اٹیک کو توازن فراہم کرے گی۔
ٹونی ڈوڈی مائیڈکا نے کہا ہے کہ میتھیو رینشا کی شمولیت سے بیٹنگ لائن اپ کو مڈل آرڈر میں اضافی استحکام ملے گا جبکہ ان کا لیفٹ ہینڈ بیٹر ہونا ٹیم کے لیے اسٹرٹیجک لحاظ سے ایک مختلف آپشن بھی فراہم کرے گا، جو ایشیائی اسپن کنڈیشنز میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
آسٹریلوی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ دیگر نمایاں ناموں میں زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونلی، ٹِم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، گلین میکسویل اور میتھیو رینشا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تجربہ کار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم میں ان تبدیلیوں کے بعد آسٹریلوی سلیکٹرز کو امید ہے کہ نیا کمبی نیشن ایشیائی حالات میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا، تاہم پیٹ کمنز جیسے سینئر بولر کی کمی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔
پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کو آسٹریلوی کیمپ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں بلکہ بڑے میچوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پیٹ کمنز کے لیے
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔