کراچی: رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والا مفرور ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
کراچی:
کیماڑی پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم اصغر علی ولد احمد نواز کو تکنیکی بنیاد پر ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے دادو ناؤ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، ملزم کیخلاف سال 2025 میں تھانہ بلدیہ میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں وہ گزشتہ 10 ماہ سے مفرور تھا۔
امجد احمد شیخ نے بتایا کہ دیگر نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔