بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات، وزیرداخلہ محسن نقوی کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 67 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے، اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، محسن نقوی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔ محسن نقوی نے دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔
کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے محسن نقوی کے خلاف
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔