Jang News:
2026-07-24@01:07:36 GMT
پنجاب میں سرکاری گندم اجرا 20 ہزار ٹن روزانہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کا روزانہ اجراء 20 ہزار ٹن کردیا ہے۔
گروپ لیڈر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے صوبائی حکومت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے گندم کی قیمتوں میں 400 روپے من کمی آئی ہے۔
عاصم رضا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بروقت گندم پالیسی کے اعلان کو سراہتے ہیں۔
اس سال 45 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک و پاسکو خریدے گا، کسان کو گندم قیمت 3500 روپے من لازمی ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔