صدر آزاد جمو ں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا انتقال ؛ صدر مملکت و وزیر اعظم پاکستان سمیت اہم رہنماؤں کادکھ کااظہار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سٹی 42:صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت اہم رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے ۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے صدرآزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ صدرِ مملکت نے الّلہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنتِ فردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوران کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر سیاست دان تھے.
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر کاز کے ایک جرات مند، اصولی اور عالمی سطح پر مؤثر ترجمان تھے، جنہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی بصیرت، مستقل مزاجی اور کشمیر کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور تحریکِ آزادی کشمیر ان کی جدوجہد سے رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔
مشعال حسین ملک نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر کاز کے سچے داعی تھے۔ مرحوم نے عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی۔تحریکِ آزادی کشمیر ایک نڈر اور مؤثر آواز سے محروم ہو گئی۔بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کشمیر کاز کے لیے مرحوم کی جدوجہد قابلِ تقلید ہے۔کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر مرحوم کا مؤقف دو ٹوک تھا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا
کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی وفات پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا صدر آزاد جموں کشمیر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی مسلہ کشمیر پر خدمات کو سراہتے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے درجات بلند فرمائے ۔سوگوار خاندان کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے آمین
سوئی سدرن کا دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا اعلان
صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے صدرِ آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریاست جموں و کشمیر اور مسئلۂ کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اُن کی سیاسی، سفارتی اور عوامی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تحریک آزادی کشمیر کی ایک اور جاندار آواز سے مرحوم ہو گیا ، اللہ پاک سے دعا گو ہوں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،لواحقین اور جملہ چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر
صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے صدر آزادکشمیر حکومت ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔صدرمسلم کانفرنس نےکہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب کی خدمات کے اعتراف میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تین روز تک اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرتی ہے اور حکومت آزادکشمیر کو تجویز ہے کہ آزاد کشمیر کا پرچم 3روز تک سرنگوں رکھیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کتنی گراں قدر خدمات تھیں۔اللہ پاک مرحوم کی کامل بخشش فرمائے۔ پسماندگان اور انکے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان و سابق وزیرِاعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
لاہور میں سردی کا راج،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
حافظ حفیظ الرحمٰن کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حافظ حفیظ الرحمٰن نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بیٹے، وزیرِ حکومت آزاد کشمیر یاسر سلطان محمود سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔حافظ حفیظ الرحمٰن کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا صدرآزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے الّلہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انجینئر امیر مقام نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے کہا کہ مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ترجمانی مؤثر انداز میں کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور افسوس کا اظہار حافظ حفیظ الرحم ن پر گہرے دکھ اور مسلم کانفرنس کا اظہار کیا مسئلہ کشمیر کشمیری عوام اور کشمیر کشمیر کاز تحسین پیش نے کہا کہ خدمات کو مرحوم کی کی خدمات کشمیر کا جمیل عطا کشمیر کے کشمیر کی کو خراج کی دعا کے لیے
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔