data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(جسارت نیوز) وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت تصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سبسڈی کی ادائیگی 2 فروری 2026(پیر)سے شروع ہوگی۔سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت نے دوسرے مرحلے کے لیے یوریا کھاد کی سبسڈی کے طور پر 12 ارب روپے سے زائد رقم سندھ بینک کو جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں تصدیق شدہ 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست بھی سندھ بینک کو ارسال کر دی گئی ہے۔وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی کے طور پر سندھ بینک اور متعلقہ بینکوں سے وصول کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ تصدیق شدہ کسان پیر سے سندھ بینک اور دیگر متعلقہ بینکوں سے رقم حاصل کر سکتے ہیں۔سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی سبسڈی دی جا چکی ہے.

۔

جسارت نیوز گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھاد کی سبسڈی

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش