data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(جسارت نیوز)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتے ہوئے عوام کو معیاری اور جدید علاج و معالجے کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہے، صوبے میں دل کے امراض، کینسر کے علاج، لنگس ٹرانسپلانٹ، بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی جیسی مہنگی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک منفرد مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 55ویں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، اراکین صوبائی اسمبلی آصف موسی، حیدر عمرانی، سینئر ڈاکٹرز، نامور سرجنز، طبی ماہرین اور ملک بھر سے آئے ہوئے معالجین نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے صحت سے متعلق منصوبوں سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جدید طبی آلات، ادویات اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سالانہ میڈیکل سمپوزیم جیسے علمی و تحقیقی پروگرامز طبی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جہاں ماہرین جدید تحقیق، تجربات اور علاج کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں جس کا براہ راست فائدہ مریضوں تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سینئر ڈاکٹرز اور سرجنز کی سفارشات اور تجاویز پر عملدرآمد کے لیے ہر وقت تیار ہے تاکہ صحت کے نظام کو مزید مضبوط، مثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ حکومت بلا تفریق رنگ و نسل عوام کو علاج کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی سہولیات نے کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن