لاہور میں 5 دن مسلسل چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
شہری انتظامیہ کے مطابق طویل تعطیلات کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کا احترام، عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ مقامی منتظمین کی جانب سے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ جن میں قومی دنوں کے ساتھ شہر کے روایتی تہوار بسنت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کا آغاز 4 فروری کو شب برات سے ہو گا جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل ہو گی۔ اس کے بعد 6 سے 8 فروری تک بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل 5 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔ ان تعطیلات کے دوران سکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
حکام نے بسنت کے دوران خصوصی طور پر پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات پر زور دیا، کیونکہ ماضی میں اس موقع پر ہجوم اور حادثات کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں۔ شہری انتظامیہ کے مطابق طویل تعطیلات کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کا احترام، عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ مقامی منتظمین کی جانب سے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔ جن میں موسیقی کی محفلیں، پتنگ بازی کے مقابلے اور کمیونٹی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تعطیلات کا
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔