Islam Times:
2026-07-24@07:37:29 GMT

مسلمان نوجوانوں کیخلاف اسرائیل کی ایک انوکھی سازش

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

مسلمان نوجوانوں کیخلاف اسرائیل کی ایک انوکھی سازش

ذرائع کے مطابق ان اکاونٹس کا مقصد نوجوانوں کو اپنا ہم خیال بنا کر ایران میں رجیم چینج کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔ اس کیلئے یہودی لڑکیاں، خود کو ایرانی ظاہر کرکے، فارسی بول کر نوجوانوں کو دام میں پھنساتی ہیں اور انہیں مزید لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے کیلئے ٹاسک دیتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم امہ کی بقاء کے نام پر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلمان نوجوانوں کیخلاف اسرائیل نے ایک انوکھی سازش تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی لڑکیوں کے نام سے جعلی اکاونٹس فعال کر دیئے گئے ہیں، جن کے ذریعے جعلی ایرانی لڑکیاں مسلم دنیا کے نوجوانوں کیساتھ دوستی کرتی ہیں اور انہیں اسرائیلی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارے جعلی اکاونٹس اسرائیل اور امریکہ سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے مسلمان نوجوانوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے جعلی اکاونٹس سے خبردار رہیں، اور دشمن کے جال میں پھنسنے سے گریز کریں۔ ذرائع کے مطابق ان اکاونٹس کا مقصد نوجوانوں کو اپنا ہم خیال بنا کر ایران میں رجیم چینج کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔ اس کیلئے یہودی لڑکیاں، خود کو ایرانی ظاہر کرکے، فارسی بول کر نوجوانوں کو دام میں پھنساتی ہیں اور انہیں مزید لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے کیلئے ٹاسک دیتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم امہ کی بقاء کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو اپنا ہم خیال نوجوانوں کو

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال