کراچی: جہانگیر روڈ آج سے ایک ہفتے تک ٹریفک کیلئے بند، ٹریفک پولیس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں جہانگیر روڈ تین ہٹی تا گرومندر آج سے آئندہ ایک ہفتے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک کو ترقیاتی کام کے باعث بند کیا گیا ہے۔ سڑک بند کیے جانے کے باعث متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کراچی کی جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہٹی سے گرو مندرجانے والے ٹریفک کو جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی کمرشل گاڑیاں ڈاکخانہ چورنگی سے عسکری پارک یا چورنگی نمبر1 ناظم آباد کا راستہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ جہانگیر روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ سڑک ماضی میں بھی کئی بار بن چکی ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جہانگیر روڈ ٹریفک پولیس
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :