کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف پولیس مقابلہ، 2 گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 9E میں پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوطرفہ فائرنگ کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت تنویَر علی ولد ایوب علی اور محمد نعمان ولد محمد محفوظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ضابطے کی کارروائی کر رہی ہے اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔