data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈیرہ غازی خان:بلوچستان میں کشیدہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والے سرحدی راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب سے بلوچستان جانے والی تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اس حوالے سے بتایا کہ بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان کا سفر نہیں کر سکتے، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان واقع بین الصوبائی سرحدی مقامات بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ۔موسیٰ خیل روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر معطل کر دیے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مسافروں کو متبادل سفری منصوبہ بندی کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ، گوادر، پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا،ان کارروائیوں کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں، جسے دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی سرحدی راستے مرحلہ وار کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار