بلوچستان حملے، دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے مسلح افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت جگہ نہیں ملنی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بلوچستان مسئلے پر اجلاس طلب کیا، دہشت گردی کی ہم مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،اْن سے سختی سے نبٹنا چاہیے، بلوچستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیا ہے؟ ہم بلوچستان صورتحال پر آفیشل ردعمل دیں گے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت بتائے کہ علاقے محفوظ کرنے کے لیے انہوں نے کیا کیا ، ان کی دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کیا ہے ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی اور دہشت گردوں کو کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے، ریاست پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔